• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹل ما ر کیٹ ڈومیل اور گو ندل میں پا ر کنگ نیلا می کی منظوری

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے کیٹل ما ر کیٹ ڈومیل اور گوندل میں پا ر کنگ کی نیلا می اور چھنی عالم شیر میں ہر منگل کو منڈی لگا نے کی منظوری دے دیدی۔ انہوں نے ہد ایت کی کہ کیٹل ما ر کیٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس کو ہر ماہ کیا جائے تا کہ تما م انتظا می معا ملات کے بروقت حل کو یقینی بنا یا جا سکے۔ ر یکرو منٹ کمیٹی آئندہ دو ہفتوں میں مطلو بہ سٹاف کے لئے مو صول ہو نے والی درخواستوں کی شارٹ لسٹنگ، انٹر ویو اور سفار شات پیش کر دے تا کہ سٹاف کی کمی کی و جہ سے منڈی کے معمولات متا ثر نہ ہو نے پا ئیں۔ را ولپنڈی ڈو یژن کی آ با دی کے لحا ظ سے یہا ں منڈ یوں کی تعداد بڑ ھا نے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تما م ور کنگ جلد از جلد مکمل کر کے سفارشات بورڈ کو پیش کی جائیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کیٹل ما ر کیٹ منیجمنٹ کمپنی کے اجلا س کی صد ارت کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے قیام کا مقصدکسا نو ں اور مو یشی پال حضر ات کو ٹھیکے دا روں کی فیس سے بچا نا ہے تا کہ وہ اپنی محنت کی کمائی کو صر ف اپنے ہی مصرف میں لائیں۔ اس مو قع پر کیٹل ما ر کیٹ منیجمنٹ کمپنی کی جا نب سے بتا یا گیا کہ ضلع چکوال ،ضلع اٹک سے ڈ و میل کیٹل ما ر کیٹ کی شفٹنگ کر دی گئی ہے کمپنی کی طرف سے چھنی عالم شیر منڈی کو دوبارہ فعال کرنے کی سفا ر ش کو بورڈ نے منظور کر لیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کمشنر کی ہدا یت کے مطا بق تما م اضلا ع میں با قا عدگی سے منڈیاں لگا ئی جارہی ہیں نیزلگا ئی جا نے والی تما م منڈ یوں میں عوام کے لئے ضروری سہولیات بشمول ہو ٹل، ٹی سٹال،شر بت، آرا ئشی دکا نیں و دیگر کی فراہی کے ساتھ ساتھ جا نوروں کی چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ منڈ ی میں صر ف صحت مند جا نور ہی فرو خت کے لئے مو جو د ہوں۔
تازہ ترین