آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا میں خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال کی جانب سے کورونا وباء کے دوران کوویڈ انتہائی نگہداشت یونٹ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور رضاکاروں کی خدمات کے اعتراف اور انکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کوویڈ آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایم این اے ظِلِ ہما، ترجمان پی ٹی آئی ویمن ونگ عدیلہ خان بطور مہمان تقریب میں شریک ہوئیں۔ تقریب میں بلا معاوضہ کورونا کے مشکل ترین ایام میں آئی سی یو میں خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں میں اعزازی شیلڈز، سرٹیفیکٹس اور بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ کورونا کے دوران اپنی جانوں کی پروا نہ کرنے والے انسانی زندگیوں کے ان محافظوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اسلام آباد سے مزید