• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب بگٹی شہید کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے‘ جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی کی مرکزی ‘صوبائی کابینہ اور سینٹرل کمیٹی کے ارکان کاغیررسمی زیرصدارت مرکزی نائب صدر جواد ہزارہ ہوا جس میں پارٹی فعالیت کیلئے اہم فیصلے کیے گئے جس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری‘ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فعال ‘آئندہ والے سیاسی فیصلوں میں مرکزی اورصوبائی قائدین کو اعتماد میں لینے‘آئندہ اجلاس نوابزادہ شازین بگٹی کی زیرصدارت ہوگاجس میں چاروں صوبوں کے صدور اور مرکزی رہنما شریک ہونگے اجلاس بگٹی ہائوس کوئٹہ میں ہوگارہنمائوں نے کہاکہ نواب اکبرخان بگٹی شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پارٹی صدر نوابزادہ شازین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی ہم بلاتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے اجلاس میں جنرل سیکرٹری سندھ عبدالستار بگٹی‘ مرکزی نائب صدر ملک غلام رسول ‘میاں ارشد صوبائی صدر پنجاب‘ علی شیر لغاری ضلع صدر جیکب آباد‘سردار امان اللہ گورمانی صدر خیبرپختونخوا نے بذریعہ ویڈیو لنک‘شمس بلوچ جنرل سیکرٹری بلوچستان‘زبیا جاوید مرکزی جنرل سیکرٹری برائے خواتین‘ ندیم کاکڑ صوبائی صدر ‘میڈم شاہدہ ارشاد مرکزی خواتین ونگ صدر ‘حمیداللہ محمدحسنی طلباء ونگ‘ زاہد احمد ناروئی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ‘محمدندیم شاہ بخاری مرکزی مرکزی کمیٹی کے رکن ‘امان اللہ درانی صوبائی نائب صدر‘شاہد ہ کاکڑ صوبائی صدر خواتین ونگ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین