بھارت میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے جوڑے کو ہلاک کردیا۔
یہ خطرناک واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے جڑاہی نامی گاؤں میں پیش آیا، میاں بیوی لکڑیاں کاٹنے گاؤں گئے تھے جہاں انہیں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے ہلا ک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نندو پاسوان نامی شوہر اور ان کی اہلیہ مینا دیوی نے جنگل سے لکڑیاں کاٹ تو لی تھیں لیکن خود کو سستانے کے لیے ندی کے کنارے بیٹھ گئے۔
بعد ازاں مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک ان پر حملہ کردیا جس کے باعث وہ سنبھل نہ سکے اور پے در پے ڈنگ سے بے ہوش ہوگئے، زخموں سے چور جوڑے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگئے۔