• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کیس حل ہونے کے قریب؟ بہن کا اہم پیغام

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انھوں نے اس امید کا اظہار کیا۔

شویتا کا کہنا تھا کہ ہم سچائی جاننے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ہمیں سی بی آئی پر بھروسہ ہے۔

سشانت کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ آئندہ کچھ روز بہت اہم ہیں، ہم بہت جلد اچھی خبریں سنیں گے۔

انھوں نے ایک مرتبہ پھر امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔


خیال رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

پولیس کی جانب  سے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم بعدازاں جب تحقیقاتی اداروں نے دیگر زاویے سے اس کی تحقیقات کی تو یہ معاملہ سشانت کو ڈرگز دینے اور بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا تک جاپہنچا۔

اسی سلسلے میں سشانت کی سابقہ دوست ریاچکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے تھے۔

تازہ ترین