• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون ٹی20: کے پی اور سنٹرل پنجاب کا فاتحانہ آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی سیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے دن خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ جمعرات کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے عادل امین کی شاندار سنچری کی بدولت بلوچستان کو 48 رنز سے شکست دی۔ 190 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے عادل امین نے 60 گیندوں پر 119رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 13چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سنٹرل پنجابنے 130رنز کا ہدف 2 گیندیں قبل6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو وہ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی۔ جاہد علی نے سب سے زیادہ 23 رنز اسکور کیے۔

تازہ ترین