• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا انفیکشن بڑھ رہا ہے،روڈولف آنسکو

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کےوزیر صحت روڈولف آنسکوبر نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر میں ہونے والے کورونا کے نئے انفیکشن بہت زیادہ ہیں،آسٹریا کےاسپتالوں میں صرف ایک ہفتہ میں کوروناکیسز میں 25فیصداضافہ ہوا ہےاور صرف ایک ماہ میں 16،600 نئے کورونا کیس رجسٹرڈ ہوئے جو اپریل ، مئی اور جون کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ آسٹریا میں ہسپتال میں داخل ہونے کی شرح بھی صرف ایک ہفتے میں 25 فیصد اور انتہائی نگہداشت یونٹوں میں 20 فیصد تک بڑھ گئی۔ گذشتہ روز کورونا وائرس کے نتیجے میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔ آسٹریا میں تقریبات کے لئے دس افراد کی اجازت ہے، حکومت کو امید ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں انفیکشن کی نئی شرح کو کم کرنے کے قابل ہوجائے گی۔ کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح اس وقت بھی پانچ فیصد کے لگ بھگ ہے وزیر صحت آنسکوبر آسٹریا بھر میں رجسٹریشن چاہتے ہیں۔
تازہ ترین