• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں کورونا کی دوسری لہر،اموات میں اضافہ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)اسکاٹ لینڈ میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اب شرح اموات نئے سرے سے بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔ بدھ کو 6 اور جمعرات کو مزید تین اموات ہوئیں جب کہ جمعرات کو مزید 668 افراد کورونا کا شکار ہوگئے جو کہ ٹیسٹ کردہ تعداد کا 10.8 فیصد تھا۔ R ریٹ یعنی کورونا کے پھیلائو کا ریٹ 1.7 تک چلا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں میں گزشتہ روز 60 فیصد اضافہ ہوا ۔نیشنل ریکارڈز آف اسکاٹ لینڈ کے مطابق اب تک اسکاٹ لینڈ میں 4257 افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ حالات میں بڑھتی ہوئی خرابی کو روکنے کے لئے اسکاٹش حکومت سخت اقدامات کرنے پر غور کررہی ہے جس میں سرکٹ بریکر لاک ڈائون( Circuit Breaker Lockdown )بھی شامل ہے۔ اگر اس تجویز پر عمل کیا گیا تو ملک میں پہلے کی طرح دو یا تین ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈائون کیا جا سکتا ہے،گزشتہ روز تین ہفتوں کے بعد ہونے والے نظرثانی کے موقع پر صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
تازہ ترین