• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی جی ISI اسد درانی کی پنشن بند کرنے پر جواب طلب

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد جمیل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی پنشن بحالی کے بعد پنشن بند کرنےپر جواب طلب کرلیا ہے،جمعرات کو پنشن اور دیگر مراعات کی بندش کیخلاف رٹ کی سماعت کے موقع پرلیفٹیننٹ جنرل(ر) اسد درانی اپنے وکیل واصف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی پنشن مارچ سے بحال کی گئی ہے، جس پر اسددرانی نے کھڑے ہوکر موقف اختیار کیا کہ کس قانون کے تحت اور کس اتھارٹی نے انکی پنشن بند کی، اسکا جواب ملنا چاہئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے کتاب لکھی اگر قابل اعتراض تھی تو کیا ان کیخلاف کوئی مقدمہ چلایا گیا تو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی نہ ہی کتاب ضبط کی گئی۔

تازہ ترین