• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل بورڈز ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہر بھر سےبل بورڈ زہٹانے کے خلاف درخواست پر بل بورڈز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں شہر قائد میں بل بورڈز ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں اب بھی بل بورڈز لگے ہوئے ہیں، کئی جگہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ہورہی ہے تو آپ سپریم کورٹ سے رجوع کریں ، ہم ان کو سپریم کورٹ کے حکم پہ عملدرآمد کرنے کے لئے صرف پابند کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین