• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے ایروکیریا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ریسرچ فارم امیر محمد خان کیمپس مردان میں ایروکیریا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے. اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فرحت اللہ، ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان، چئیرمین شعبہ اگرانومی و سپروائزر ریسرچ فارم پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل، ڈائریکٹر آمیر محمد خان کیمپس مردان ڈاکٹر محمد اسرار اور پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی سمیت فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران موجود تھے، وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ ہے، پودے ہماری اور ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ڈھال کا کام کرینگے، انہوں نے کہا کہ آج کل دنیا خاص طور پر پاکستان موسمیاتی تغیرات، آلودگی، خشک سالی، طغیانی اور سیلابوں کے مسائل سے دوچار ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین