• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک انداز میں درخت کاٹنے کی ویڈیو وائرل


آپ نے درخت کاٹنے کی مختلف ویڈیوز تو دیکھی ہی ہوں گی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں جس طرح ایک شخص درخت کاٹ رہا ہے شاید ہی ایسا منظر کبھی دیکھا ہو۔

اس ویڈیو کلپ کی اہم بات یہ ہے کہ اس شخص نے درخت کو کاٹنے کا جو طریقہ اختیار کیا وہ حیرت انگیز ہے، بجائے اس کہ وہ زمین پر کھڑے ہوکر درخت کاٹے، وہ اس درخت کے بالکل سرے پر سوار ہوکر اسے کاٹ رہا ہے۔ 

یہ ویڈیو سابق امریکی باسکٹ بال پلیئر ریکس چیپمین نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اس میں نظر آرہا ہے کہ وہ درخت کی سب سے بلند شاخ پر سوار ہوکر ایک مشینی آری سے درخت کے اوپری حصے سے اسے کاٹ رہا ہے۔


اس شخص کے درخت پر سوار ہونے اور اس کارروائی کی وجہ سے درخت مکمل طور پر ایک جانب جھک گیا ہے، جب اس نے درخت اوپری حصے کو کاٹا تو دیکھنے والے یہ سمجھے کہ یہ گر پڑے گا۔

 تاہم ایسا نہیں ہوا اور کچھ پتے اور شاخیں نیچے ضرور گرے لیکن وہ اوپر ہی موجود رہا۔ ریکس چیپمین نے اس موقع پر یہ دیکھنے والوں سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کسی نے اس واقعی اتنا بلند پام کا درخت کٹتے دیکھا ہے؟ 

34 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو 66 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا، اور اس پر 20 ہزار سے زیادہ ری ٹوئٹ اور سینکڑوں کمنٹس بھی آئے۔

تازہ ترین