لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں نے بہت قربانیاں دی ہیں، اب نوجوانوں کی باری ہے کہ وہ اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔ پارٹی کے نوجوان رہنماؤں نے جاتی امرا میں ان سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے کہا احتجاجی مہم شروع ہو چکی ہے، نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لئے لائحہ عمل بنائیں اور میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کے علم کو گرنے نہ دیں۔