• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل T20، سندھ نے سنٹرل پنجاب کو با آسانی 7 وکٹ سے ہرا دیا

ملتان (نمائندہ جنگ) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو با آسانی 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ سندھ نے شرجیل خان اور خرم منظور کی شاندار بلے بازی کی بدولت 155 رنز کا ہدف 7 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ شرجیل خان کی 77 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ خرم منظور 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز کے درمیان 134 رنز کی ابتدائی شراکت نے سندھ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سندھ کے آخری آؤٹ ہونے والے والے بیٹسمین اعظم خان تھے جو 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد 7 اور احسان علی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

تازہ ترین