• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔ اتحاد ائیر لاہور‘ کراچی اور اسلام آباد کے لئے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے اکتوبر اور نومبر میں پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ یاد رہے رواں سال جون میں اتحاد ایئرویز نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین