• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی کراچی یکجہتی ریلی آج نکالی جائے گی


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی یکجہتی ریلی نکالیآج4 اکتوبر کونکالی جائے گی،ریلی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایمپریس مارکیٹ پر خطاب کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری آصف خان نے کہاکہ کراچی یکجہتی ریلی سندھ کی سیاست میں نفرت کو پروان چڑھانے والوں، سندھ کو تقسیم اور قومیتوں میں دوری پیدا کرنے والوں، لسانیت کی سیاست کو ابھارنے والی سوچ اور لڑا اور سیاست کرنے والی جماعتوں کے خلاف ہوگی۔ سندھ اور بالخصوص شہر کراچی کے عوام نے پہلے ہی لسانی سوچ رکھنے والی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے اور 4 اکتوبر کو ہونے والی کراچی یکجہتی ریلی اس بات کو ثابت کرے گی۔

تازہ ترین