• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کس کو اپنا کہنے پر خوشی محسوس کرتی ہیں؟

پاکستان کی صف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو بتایا دیا کہ وہ کس کو اپنا کہنے پر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی منیجر سحر حفیظ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منیجر کے ہمراہ کچھ یادگار تصویریں اور ویڈیو پوسٹ کیں جنہیں دیکھ کر واضح ہو رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی کتنی گہری ہے۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سحر حفیظ کے نیک اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک سخی دل اور مہربان شخصیت کی مالک ہیں اور میں آپ کو اپنا کہتے ہوئے بہت خوش ہوتی ہوں۔‘

ماہرہ خان نے اپنی منیجر کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ آنے والے تمام سالوں میں خوش رہیں، صحت مند رہیں، نئی نئی جگہوں کا دورہ کریں، مہم جوئی کریں اور مُسکراتی رہیں۔‘

آخر میں ماہرہ خان نے اپنی منیجر کو مخاطب کرتے ہوئے  اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی منیجر سحر حفیظ نے سالگرہ کی مبارکباد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 11 گھنٹے قبل اپنی منیجر کے لیے خصوصی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک 75 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

تازہ ترین