• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وزیرِ اعظم عمران خان


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ کی رحمت سے پاکستان کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا یقینی بنایا جائے۔


واضح رہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ632 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز 3 لاکھ 14 ہزار 616 رپورٹ ہوچکے ہیں، اس وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 513 ہوگئیں جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 968 کورونا وائرس کے مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین