کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کو 12 مصالحے والی بریانی سے تشبیہہ دے دی، ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو مرکزی کردار بھی میں خود ہی ادا کروں گی۔مہوش حیات نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں وہ اپنے فالوورز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دے رہی ہیں۔بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے متعلق سوال پر مہوش نے کہا کہ مجھے ان کا میوزک پسند ہے لیکن میرے خیال سے فیشن چوائس تھوڑی بہتر ہونی چاہیے۔پسندیدہ ایموجی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پرمہوش نے ہاتھوں سے دل کی شکل بنا کر دکھائی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں منہ پھٹ ہونے کے باعث اکثرمشکل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔کبھی کسی کی جاسوسی کی؟اس سوال کے جواب میں مہوش نے انکشاف کیا کہ جاسوسی تو نہیں البتہ مختلف وجوہات کی بناء پر سوشل میڈیا کے ذریعے کئی لوگوں پرنظررکھی ہے۔اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگرآپ کی زندگی پرکوئی فلم بنتی تو وہ کیسی ہو گی اور مرکزی کردار کون ادا کرے گا، جواب میں مہوش کا کہنا تھا کہ میری زندگی پر بننے والی فلم 12مصالحے کی بریانی ہوگی جس میں ایکشن ،ڈرامہ ،رومانس ،ٹریجڈی، اتارچڑھاؤ سب ہو گا اور اس فلم میں مرکزی کردار بھی میں خود ہی ادا کروں گی۔سختی کے لحاظ سے والدین کو 10 میں کتنے نمبر دیں گی؟مہوش نے کہا کہ میرے والدین کو 10 میں سے 5 نمبر دوں گی کیونکہ ایک توازن تھا جو انہوں نے برقرار رکھا، اگر دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت ملتی تو بتاتے کہ اتنے بجے واپس بھی آنا ہے۔افسوسناک واقعے سے متعلق سوال پراداکارہ نے بتایا کہ میں کیپ ٹاؤن گئی تھی جہاں دنیا کی سب سے بلند بنجی جمپ ہوتی ہے لیکن میں خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ گئی اور بنجی جمپ نہیں کی۔سب سے آخری جھوٹ کیا اور کس سے بولا کے سوال پرمہوش نے کہا کہ میری بیسٹ فرینڈ میراانتظار کررہی ہے جسے میں نے کہا کہ میں 5 منٹ میں پہنچ رہی ہوں لیکن میں یہاں بیٹھی ہوں تو یہ ایک سفید جھوٹ ہے لیکن اسے اس بات کا علم ہے۔