• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسی سروس کی لگژری گاڑی بک کر وا کے چھیننے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپوٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 16ستمبر کو ایک ٹیکسی سروس کی لگژری گا ڑی بک کر اکے چھین لینے والے گروہ کے چار ملزمان سلطان احمد ،محمد عمران ،احسن رشید ،محمد آصف کو گرفتارکر کےچھینی گئی کار نمبر BLD-902 اور 2 پستول بر آمدکر لئے،پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی بہادر آباد سے ڈیفینس فیز 8جا نے کے لئے بک کروائی اور ڈیفنس میں منا سب جگہ دیکھ کر اسلحہ کے زور پر چھین لی اور اصل نمبر پلیٹ اتار کر جعلی نمبر BMW-203 لگا کر گھومتے ہوئے گا ڑی کو بیچنے کی کو شش کرتے رہے۔

تازہ ترین