• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی،ریٹائر ہونیوالا ڈاکٹر دوبارہ تعیناتی کیلئے کوششیں کرنے لگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں دسمبر 2020میں ریٹائرڈ ہونے والے ایک انتظامی ڈاکٹر نے ڈیلی ویجز پر دوبارہ تعینات ہونے کیلئے انتظامیہ کی منتیں ترلے کرنے لگا۔ ذرائع کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک ڈاکٹر کا عملے سے ناروا سلوک ہے اور وہ رواں سال کے اختتام میں اسکی مدت ملازمت پوری ہوری ہے۔لیکن اس نے دوبارہ ڈیلی ویجز پر نوکری حاصل کرنے کیلئے سمری تیار کروانے کیلئے مذکورہ انتظامیہ کی منتیں ترلے کرنے شروع کردیے ہیں۔ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں و عملے نے مذکورہ ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر کو دوبارہ ڈیلی ویجز پر رکھنے سے انکار کردیا ہے۔
تازہ ترین