• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، مکانات کو نقصان

کوٹلی( نمائندہ جنگ) لائن آف کنٹرول درہ شیر خان سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچااور بجلی کا نظام معطل ہو گیا، سیکٹر درہ شیر خان کے مختلف دیہات کونشانہ بنایاگیا،بجلی کانظام معطل،پاک فوج کی جوابی کارروائی ،اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح سیکٹر درہ شیر خان تتہ پانی سہڑہ کے مختلف دیہاتوں میں سول آبادی پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال پھر فائرنگ فائرنگ اور گولہ باری شروع کی جس سے متعدد رہائشی مکانات کو نقصان ہوا جبکہ بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگیا، پاک فوج کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، اطلاع کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین