لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک مافیا کے حوالے کر کے حکومت اپوزیشن کے پیچھے پڑ گئی ہے،پی ڈی ایم نے حکومت کے ہوش اڑا دیے،حکومت نے سارے کام چھوڑ کر اپنے وزرا کو اپوزیشن پر حملوں پر مامور کر دیا ہے۔تمام وزرا اپنی اصل ذمہ داریاں چھوڑ کر سارا دن ٹی وی پر بیٹھے رہتے ہیں، حکومت کے اطوار بتا رہے ہیں کہ ان کے پائوں اکھڑ چکے ہیں، جو حکومت آٹے، چینی،پٹرول مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دے وہ عوام کا سامنا نہیں کر سکے گی،جلد یہ سب بھاگ جائیں گے۔