نوجوان گلوکار امانت علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
2017 میں فیشن ڈیزائنر سارا منظور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے امانت علی خان نے انسٹاگرام پر نوزائیدہ بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’فیملی میں نیا اضافہ، الحمد اللّہ۔‘
خیال رہے کہ گلوکار امانت علی اور فیشن ڈیزائنر سارا منظور کا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا تھا جس میں دولہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
32 سالہ گلوکار کا نکاح بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے پڑھایا تھا، گلوکار امانت علی کو بھارت میں گلوکاری کا مقابلہ جیتنے کے بعد شہرت ملی تھی۔