 
                
                 
 
اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کے نئے امیر البحر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل 7اکتوبر کو نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے۔ کمان سنبھالنے سے پہلے اُنہیں ایڈمرل کے عہدے پر فائز کیا جائیگا اور بیج لگائے جائیں گے۔ پاکستان نیوی کے نئے چیف آف سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل سات اکتوبر کو پالیسی ساز خطاب بھی کرینگے۔ اسی دن اُن کا رینک فور سٹار ہو جائیگا جس کے بعد وہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف حسین علوی‘وزیراعظم عمران خان‘جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ چیفس ہیڈکوارٹرز جا کر ملاقات کرینگے اور انہیں بحری دفاع کے تقاضوں سے متعلق اپنی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔