لاہور(ایجنسیاں) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر کسی قسم کی تنقید نہیں ہوسکتی‘ دیار غیار میں بیٹھے شخص کے بیانات کی یہاں پر موجود افراد نے تائید کی، بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔پیرکو اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایف آئی آر درست درج کی‘ پنجاب پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر فوری ملزمان کو گرفتار کرے گی۔