• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی بر ائے ریونیو مقرر

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے سابق سیکرٹری خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر وقار مسعود خان کو اپنا معاون خصوصی بر ائے ریونیو مقرر کیا ہے،عہدہ وزیرمملکت کے برابر،مشیرخزانہ کے اختیارات کم ہونگے،کابینہ میں غیرمنتخب شخصیات کی تعداد20ہوگئی۔ کابینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان کی کابینہ میں شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔ ان میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد 20 ہے۔ وفاقی وزراء کی تعداد 27،وزرائے مملکت کی تعداد تین مشیروں کی تعداد پانچ اور معاونین خصوصی کی تعداد 16ہوگئی ہے۔موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کو تین جولائی کو تین ماہ کیلئے چیئر مین ایف بی آر کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین