• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد خاتون بھی میئرشپ کی امیدوار

کیلیفورنیا(جنگ نیوز)امریکی انتخابات میں مقامی امیدواروں کے ساتھ tخواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔امریکا میں تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔

ان انتخابات میں پاکستانی نژاد ثبینہ ظفر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان رامن سے میئر کے لیے امیدوار ہیں۔

ثبینہ ظفر سان رامن میں وائس میئر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں اور وہ پہلی ایشیائی امریکی ہیں جو سٹی کونسل کی اہلکار ہیں۔

تازہ ترین