• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’گھر تتلی کا پر‘ میں انجی کا کردار نبھانے والی صنم چوہدری نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔


صنم چوہدری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے شوہر نے نئے مہمان ’شاہ ویر چوہان‘ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اداکارہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں صنم چوہدری نے اپنے بیٹے کو اُن کی دُنیا قرار دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام شاہ ویر چوہان رکھا ہے۔‘

اس کے علاوہ صنم چوہدری نے اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ ایک اور تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس کو کیپشن دیتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ ’خوش اور بابرکت والدین۔‘



اداکارہ کے بیٹے کی پیدائش پر اُن کی ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جا رہی ہے جبکہ مداح بھی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔


اس سے قبل انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں۔

صنم چوہدری نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ جب دو بچے ہو جائیں گے تو وہ دوبارہ سے کام شروع کریں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

View this post on Instagram

Forever mera @someechohan ️

A post shared by Mrs. Chohan (@sanamchauhdry) on


صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا، وہ آخری بار 2019 میں ڈرامہ سیریل ’میر آبرو‘ میں دکھائی دی تھیں۔

تازہ ترین