• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بچوں کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آؤں گی: صنم چوہدری

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں۔

انہوں نے ڈراموں میں واپسی کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب دو بچے ہو جائیں گے تو وہ دوبارہ سے کام شروع کریں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ شادی کے بعد ڈراموں میں کام شادی شدہ زندگی کو وقت دینے کی وجہ سے نہیں کر رہیں۔

اداکارہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے جس کے بعد ہی اداکارہ ٹی وی اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

View this post on Instagram

Forever mera @someechohan ️

A post shared by Mrs. Chohan (@sanamchauhdry) on


اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کیں اور بھانجی، بہنوں اور والدہ کے ہمراہ بھی تصاویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔

صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے ʼعشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا‘،’ ʼبھول‘، ’گھر تتلی کا پر‘اور ʼ’میر آبرو‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

صنم چوہدری 2019میں ڈرامہ سیریل ’میر آبرو‘ میں دکھائی دی تھیں۔

تازہ ترین