اسلام آباد میں کارچوروں کے بین الصوبائی گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کارچوروں کے گروہ کے دو ارکان سے چوری کی دو گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ملزمان سےکار چوری کے لیے استعمال ہونے آلات بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا صوابی سے ہے۔ ملزمان راولپنڈی اور اسلام آباد میں کار چوری کی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔