ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کہا ہے کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ محکموں کا صرف وہی سٹاف سرویلنس میں حصہ لے جو تربیت یافتہ ہو، ہاٹ سپاٹ کی 100 فیصد سرویلنس کی جائے، بوگس سرویلنس کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں 24 سے زائد محکموں کے افسران کے ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محمد علی مہدی اور ڈاکٹر عطالرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 10یوم کے دوران 24مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدا ہو ہے۔