ایک والد کی اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ گٹار بجانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب پیار سمیٹ رہی ہے۔
اگر آپ انتہائی افسردہ ہیں، تو انٹرنیٹ پر زیرگردش یہ ویڈیو آپ کا موڈ بالکل بدل کر رکھ دے گی۔
ٹوئٹر کے ایک صارف نے یہ خوشگوار ویڈیو شیئر کی ہے، مختصر دورانیے کے اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ گٹار بجا رہا ہے۔
’’باپ اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ بہت خوبصورت‘‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی اس دلکش ویڈیو کو، اگر آپ نے ایک بار دیکھ لیا تو اسےکئی بار مزید دیکھیں گے۔
ویڈیو میں ایک شخص گٹار پر دھنیں بکھیر رہا ہے، جبکہ اس کا نوزائیدہ بچہ نیلا اونی لباس زیب تن کیے ہوئے، اس گٹار پر لیٹا ہوا ہے اور موسیقی سے لطف اٹھا رہا ہے۔
گٹار بجانے کے اس عمل کے دوران بچہ بعض اوقات اپنے ہاتھوں کو اس انداز سے حرکت دیتا ہے کہ وہ بھی گٹار بجانا چاہتا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کو یہ ویڈیو واقعی پسند آئی ہے، جو اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں، اب تک اسے کئی ہزار لوگوں نے دیکھا اور لائیک کیا ہے۔
کئی ایک صارف نے خوبصورت تبصرے بھی کیے، جن میں سے ایک نے لکھا کہ ’اوہ، یہ تو بہت پیارا ہے‘، ایک اور نے لکھا ’بہت ہی خوبصورت، اس نے دل چرالیا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی‘۔