• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

103سالہ امریکی نے اپنا انوکھا وعدہ پورا کردیا، ورلڈ ریکارڈ قائم


معمر امریکی شخص نے اپنا انوکھا وعدہ نبھایا جو پورا ہوتے ہی گنیز بک آف ورلڈ کا حصہ بن گیا۔

حیران نہ ہوں، 103 سالہ بلند حوصلہ امریکی شخص کے وعدہ پورا کرنے، ورلڈ بننے اور تصاویر وائرل ہونے کی وجوہات درست ہیں۔

الفریڈ البلاسکے نامی شخص نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے جڑواں پوتوں کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ کر منائے گا۔

پوتوں کی گریجویشن ہوتے ہی انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردیا، طیارے میں بیٹھنے، مطلوبہ اونچائی تک پہنچنے ،اس سے چھلانگ لگانے اور پھر زمین پر اترنے کے سارے عمل کو ریکارڈ کیا گیا۔


الفریڈ البلاسکے کے اس عمل کی تصاویر جب شیئر کی گئیں تو وائرل ہوگئیں، وہ ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے مرد بن گئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق الفریڈ واحد شخص ہیں جنہوں نے 103 سال 181 دن کی عمر میں 14ہزار فٹ کی بلندی سے انسٹرکٹر کی مدد سے اسکائی ڈائیونگ کی ہے۔

الفریڈ نے اپنا وعدہ پورا کرنے کا یہ عمل سرٹیفائیڈ اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر کی نگرانی میں مکمل کیا، جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 103سالہ معمر شخص کی بحفاظت لینڈنگ ہو۔

معمر امریکی شخص کے اہل خانہ بھی اس خوشی میں شریک ہوئے اور انہوں نے بھی الفریڈ کے ساتھ ہی اسکائی ڈرائیونگ کے لیے طیارے سے چھلانگ لگائی۔

الفریڈ البلاسکے اس سے قبل 2017ء میں اپنی زندگی کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے اسی موقع پر وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنےجڑواں پوتوں کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی منانے کے لیے ایک بار پھر اسکائی ڈائیونگ کریں گے۔

تازہ ترین