• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں آگہی مہم

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر ”ڈینگی“ کا خطرہ بڑھنے لگا ہے لیکن تھوڑی سی احتیاط سب کو اس جان لیوا مرض سے بچا سکتی ہے۔ مختلف شہروں سے لوگ پیغام دے رہے ہیں کہ ڈینگی مچھر سے بچنے کیلئے گھروں اور آس پاس میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر مار اسپرے، کوائل اور مچھر دانی کا استعمال کیا جائے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود شہریوں نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شروع کی گئی مہم میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گلبرگ کے شہری اکرام کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے ڈینگی شدت سے پھیل رہا ہے میری گزارش ہے کہ عوام اپنے ارد گرد کی صفائی رکھیں۔ لاہور کی نیشنل کالونی کے رہائشی داؤد نے کہا کہ اگر ہم اپنے علاقوں کی صفائی رکھیں تو ڈینگی کی افزائش کو فوری طور پر روک سکتے ہیں۔

تازہ ترین