• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو سرنڈرکردیناچاہیے،راجہ بشارت،اعجازچوہدری

لاہور ( اکنامک رپورٹر) صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت اور تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ کارکنوں کی محنت سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی، کارکنان اپنے مسائل لے آئیں حل کریں گے،قبل ازیں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کی پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویو سوسا ئٹی میں آمد کے موقعہ پر عجازاحمدچوہدر ی اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی وزیر قانون اور اعجاز چودہری نے کہا کہ آج ہماری سیاست میں ذاتیات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نواز شریف کو فوری طور پر عدالتوں کے سامنے سرنڈر کردینا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان ایسا قانون بنانے رہے ہیں جس میں چور این آر او نہیں لے سکیں، نواز شریف کے پیچھے بھارت ہے، حکومت کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے رابطہ ہے، حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن جبکہ انکا نام رکھنا حکومت کا کام ہے، راجہ بشارت اور اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ اگر حکومت نے شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرایا تو ہمارے خلاف احتجاج کیوں، اگر عدالت نے شہباز شریف کو گرفتار کرایا ہے تو اپوزیشن عدالت کے خلاف احتجاج کی جرات کرے، ایک مجرم کو عدالت نے مفرور قرار دیا وہ باہر سے پریس کانفرنس کررہا ہے
تازہ ترین