• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل وقفے کے بعد کترینہ کیف کی واپسی

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے طویل وقفے کے بعد پھر سے کام کا آغاز کردیا۔ شوٹنگ پر واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنی تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

بالی وڈ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اسٹوڈیو میں موجود اپنی ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کی ٹیم نے حفاظتی اقدامات کے تحت کورونا سے بچاؤ کی کٹ پہن رکھی ہے۔

View this post on Instagram

+

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on


باربی ڈول کترینہ کیف کے اسکرین پر واپسی کے منتظر مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

کترینہ کیف اکثر اپنی فلموں، ایکسرسائز اور دیگر کاموں سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

کترینہ کیف سے قبل بالی وڈ کے دیگر اداکار بھی کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں اور وقفے کے بعد کام کا آغاز کرچکے ہیں۔

تازہ ترین