لندن(پی پی آئی) برطانیہ کے مشہور فٹبال کلب آرسنل نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے مدفیلڈر تھامس پارٹے کیساتھ کیساتھ 45 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کا معاہدہ کر لیا ہے۔افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ فٹبالر مڈفیلڈر تھامس پارٹے 2011ء میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کو جوائن کیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک وہ ایٹلیٹکو کی جانب سے 188 فٹبال میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں۔آرسنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھامس پارٹے کافی عرصے سے ہماری نظر میں تھے۔ ہم ایک اعلیٰ پائے کے فٹبالر کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔