لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 3 کنفرم کیسز سمیت 627 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈینگی وائرس کا ایک مریض لاہور،ایک گوجرانوالہ اور ایک ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ ہوا۔