• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک شروع کردی ہے، حکمراں13دسمبر سے قبل ہی بھاگ جائیں گے، احسن اقبال

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی سے تنگ لوگ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ،ہم نے تحریک شروع کردی ہے حکمراں 13دسمبر سے قبل ہی بھاگ جائیں گے، ہم کرپٹ تھے؟ ہمارے دور میں آٹا34 روپے اب80 روپے کلو، چینی دو گنی قیمت پر مل رہی ہے،، ہمیں انتقام کا نشانہ بنا کریہ سمجھتے ہیں کہ شاید انکی حکومت بچ جائے گی تو ایسا نہیں ، یہ حکومت اب نہیں بچے گی،عمران نیازی اور ان کے مشیر جواب دیں آپ آئین کی کس شق کے تحت این آر او دے سکتے ہیں،معیشت کو تباہ کرنے کا طعنہ دینے والے بتائیں ہماری ٹیم کے لوگوں کو اپنا معاون خصوصی کیوں بنایا؟۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف گرفتار ہیں،حکومت مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور اس کے دور کی ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت سامنے نہیں لا سکی۔

تازہ ترین