• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا،مہلک وائرس مزید 8 زندگیاں نگل گیا، 661 نئے کیسز، 8335 فعال کیسز


کراچی، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، آئی این پی) مہلک وائرس کورونا نے ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8 مریضو ں کی جان لے لی جبکہ وائرس کے 661نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8335؍ ہوگئی۔ جس میں سے 497؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، نئی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6552؍ ہوگئی، جبکہ اب تک 3؍ لاکھ 2708؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے مزید 2مریض انتقال کر گئے ہیں، جبکہ 339؍ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں 178؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں 23؍ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹے میں کرونا وائرس سے 8مریض جاں بحق ہوئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6552ہوگئی، متاثرین میں درجنوں مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 33ہزار898کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 24گھنٹے میں 661افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مجموعی کیسز 3لاکھ 17ہزار595 ہوگئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد3لاکھ2ہزار708 ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین