• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کو ’ملکہ‘ کیوں قرار دیا گیا؟

بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کا نیا روپ دیکھ کر مداحوں نے اُنہیں ’ملکہ‘ قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہوا ہے جبکہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس پریانکا چوپڑا نے ہاتھ میں پیلے رنگ کا خوبصورت پرس بھی لیا ہوا ہے۔


اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ دھوپ سے بچنے کے لیے آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سورج چمکدار ہے، موسم حسین ہے۔‘

بالی ووڈ فلم اسٹار کا نیا روپ دیکھ کر مداح خاموش نہ رہے اور پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات جاری کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پریانکا چوپڑا ملکہ ہیں۔‘

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 8 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 6 لاکھ 46 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

تازہ ترین