• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے مولانا عادل کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ شدت پسند شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مولانا عادل کی فیملی اور ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری قاتلوں تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ وفاق المدارس کے سربراہ مولانا سلیم اللّٰہ خان کے صاحبزادے، مولانا ڈاکٹر عادل خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ان کے ساتھی شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا اپنی گاڑی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں موجود تھے کہ ان کی گاڑی پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیا۔

لیاقت نیشنل اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا عادل خان اسپتال لائے جانے کے دوران انتقال کر چکے تھے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق مولانا عادل کو دو گولیاں لگیں۔

تازہ ترین