• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 4 شہری شہید

سری نگر(جنگ نیوز) بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،گزشتہ روز ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے 4افراد کو شہید کردیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران گولیاں ماریں، متعدد افرادزخمی بھی ہو گئے۔ شہادتوں کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ریاستی دہشت گردی اورنام نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ کرکے مزید 4کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا اسی دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔کے ایم ایس کے مطابق شہادتوں کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

تازہ ترین