اسلام آباد (اے پی پی، نمائندہ جنگ)ٹک ٹاک پر پابندی کےمعاملے پر حکومتی عہدیدار تقسیم نظر آتے ہیں۔
سینیٹر ستارہ ایاز نے ٹک ٹاک پر پابندی کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ فواد چوہدری کا کہنا ہے ٹک ٹاک پر پابندی سے پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلوں سے پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائیگی، وزیراعظم کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ٹیکنالوجی پر پابندی نہ لگائی جائے۔
ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حکومت کی طرف سے پابندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہوں۔