• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس کفالت سینٹر میں بھگدڑ، 15خواتین اور درجنوں بچے بیہوش

جوہی( نا مہ نگار ) احساس کفالت سینٹر جوہی میں بھگدڑ سے 15 سے زائد خواتین اور درجنوں بچے گرمی و پیاس کی وجہ سے بیہوشہوگئے۔ سیکڑوں خواتین کا احساس کفالت کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاھرہ ، غریب خاندانوں کی مالی مدد کرنے کیلئے رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں 50 روز سے جوہی میں یونین کونسل کمال خان کے دفتر میں ہزاروں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔ لیکن احساس کفالت پروگرام والوں کی غفلت کے باعث بدنظمی رشوت خوری اور بھگدڑ سے بیہوش ہونے کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے اس سلسلے میں احساس کفالت سینٹر جوہی پر جمع ہونے والی خواتین نے ٹوکن حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کو دھکے دیئے جسکی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، بھگدڑ کی وجہ سے درجنوں خواتین زمین پر گر گئیں اور 15 سے زائد بیہوش ہوگئیں ۔ جن کو فوری طور انکے ورثاء نے اسپتال پہنچانے کے علاوہ گاوں لے گئے۔ اس سلسلے میں احساس کفالت سینٹر پر موجود خواتین نے جنگ کو بتایا کہ ھمارے ساتھ غیر انسانی سلوک اور بدتمیزی کا سلسلہ جاری ہے۔سرعام ایجنٹ مافیا فی ٹوکن پر 500 روپے وصول کر رہی ہے۔ احساس کفالت سینٹر پر بیٹھنے کے علاوہ پینے کے پانی، واش روم کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ خواتین نے چیف جسٹس ،وزیراعظم ،احساس کفالت پروگرام کے افسران سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ احساس سینٹر پر ایجنٹ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کر کے جوہی کی ہر یونین کونسل میں علیحدہ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

تازہ ترین