• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مقدمے سے لیگی ارکان کے نام نکال کر جرم کا اعتراف کرلیا، رانا ثناء

لاہور،فیصل آباد(جنرل رپورٹر،صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت نے مقدمہ سے لیگی ارکان کے نام نکال کر جرم کااعتراف کرلیا، ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی،مہنگائی کے ذمہ دارعمران خان ہیں اب وہ ایکشن نہیں بلکہ الیکشن کے لئے اُن کے خلاف عوام ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف میں100فیصد کامیاب ہوگی۔حکمران مسلم لیگ ن کی میزبانی میں16اکتوبرکو گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے ایک جلسہ سے قبل پریشان اوراُسے روکنے میں مصروف ہیں مگروہ کامیاب نہیں ہوں گے،عوامی شدت کے آگے حکومت کھڑی نہیں ہوسکے گی، طے شدہ شیڈول کے مطابق جلسے،ریلیاں ہوں گی، لانگ مارچ بھی اورآخری آپشن میں استعفے بھی ہوں گے ۔عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جو خودکو ایماندارقرار اور فوج کی حمایت کا دعویٰ کرکے اُسے متنازع اور میاں نوازشریف سے استعفیٰ کی بات کرکے بدنام کررہے ہیں۔اُنہوں نے تاثردیاہے کہ ادارے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں حالانکہ فوج ہمیشہ ملک کی ہوتی ہے کسی حکومت کی نہیں جبکہ عسکری قیادت نے بھی واضح کردیاہے کہ فوج آئین اورقانون کے مطابق ہر حکومت کی مددکرتی ہے۔اُنہوں نے حکومت کی طرف سے 16اکتوبرکو گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کوروکنے کی کوشش کوایندھن فراہم کرنے کے مترادف قراردیااورکہاکہ حکمران اس بات سے لاعلم ہیںکہ اپوزیشن سے زیادہ عوام خودسڑکوں پرآناچاہتے ہیں اس لئے وہ ضلعی انتظامیہ کوجلسہ روکنے کے احکامات جاری کرنے کے باوجودناکام ہوں گے۔حکومت نے 2سابق اورآزادکشمیرکے موجودہ وزیراعظم سمیت 40سے زائدمسلم لیگی ارکان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ سے میاں نوازشریف کے علاوہ تمام نام نکال کراپنے جرم کااعتراف کرلیاہے۔

تازہ ترین