• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کمسن بیـٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کے بعد چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 16 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت کا طالبعلم ہے۔

تازہ ترین