• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کورونا کی نئی لہر بڑھے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبےمیں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں جو عید، عاشورہ، چہلم اور تمام کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے جیسے بڑے ایونٹس کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، ہم ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ذریعہ کیسز میں اضافہ کو روک سکتے ہیں بصورت دیگر ملک میں کوروانا وائرس کی نئی لہر بڑھے گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4؍ تعلیمی اداروں، 29؍ دکانوں و فیکٹریوں سیل کردیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے 17ویں کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تازہ ترین