• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنی چاہے گرفتاریاں کرلیں عوام گوجرانوالہ جلسے میں پہنچیں گے، رانا ثناء

لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ جتنی چاہے گرفتاریاں کرلیں عو ام گوجرانوالہ جلسے میں پہنچیں گے۔ 16اکتوبرکا جلسہ ان کے اوپر بہت بھاری ہے، اب ہر شہر میں عوامی ریفرنڈم ہوگا،جس میں حکومت پرعدم اعتمادکیا جائےگا۔ اگر عوامی ریفرنڈم کو نہ ماناگیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد جائےگا اور جب پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کریگی تو سب اس پر عمل کرینگے۔آج بھی پراسیکیوشن عدالت میں پائوں پسارے بیٹھی تھی کہ16اکتوبرسے پہلے کیس کا فیصلہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔
تازہ ترین